راولپنڈی:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مصر کے سفیر نے ملاقات کی ہے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں متعین مصری سفیر احمد محمد فدل یعقوب نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا.
اس موقع پر انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات میں پاک مصر تعلقات سمیت علاقائی سکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔