قومی دفاع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔