راولپنڈی(ملت آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے اور دیگر سفارتخانوں کو نقصان پہنچنے پر اظہار افسو س کیا اور حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیومیں خودکش کار دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق جبکہ 300 زخمی ہوگئے تھے اور حملے میں پاکستانی سفارتخانے کو نقصان پہنچا اور کچھ سفارتکار معمولی زخمی بھی ہوئے۔