راولپنڈی: (اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے خصوصی نمائندے نے ملاقات کی جس دوران علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نمائندے نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔