قومی دفاع

آرمی چیف سےچینی کیمونسٹ پارٹی کے پولیٹیکل بیوروکےممبرکی ملاقات

راولپنڈی:(اے پی پی)آرمی چیف سے چینی کیمونسٹ پارٹی کےپولیٹیکل بیوروکےممبر نے ملاقات کی۔ جس میں خطےمیں استحکام،سیکیورٹی،دفاعی تعاون،باہمی دلچسپی کےامورپر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے چینی کیمونسٹ پارٹی کےپولیٹیکل بیوروکےممبر سے کہا پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلئےپرعزم ہے اور اقتصادی راہداری کی تکمیل اورمؤثرمینجمنٹ یقینی بنائیں گے۔ چین کی کیمونسٹ پارٹی کےپولیٹیکل بیوروکےممبر ژانگ چن زیان نے کہا آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیاں قابل قدرہیں، اقتصادی راہداری کےخطےپرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔