راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیک ریپبلک فورسز کے سربراہ جنرل جوزف نے ملاقات کرکے خطہ کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھا نے پرتبادلہ خیال کیا، جنرل جوزف نے خطے میں امن واستحکام اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیک ریپبلک فورسز کے سربراہ جنرل جوزف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،یادگارہ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی،چیک فورسز کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطہ کی سکیورٹی صورتحال،دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل جوزف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔(خ م)