آرمی چیف سے اطالوی نیول چیف کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف
راولپنڈی: (ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی نیول چیف ایڈمرل والٹر نے ملاقات کر کے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی نیول چیف ایڈمرل والٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطالوی نیول چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا۔