راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی ہم منصب جنرل ڈینیلو اریکو نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص عسکری تعاون پر بات چیت کی گئی،اطالوی آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کی تعریف کی اور انسداد دہشتگردی کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی ہم منصب جنرل ڈینیلو اریکو نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص عسکری تعاون پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اطالوی آرمی چیف کے ہمراہ وفد کوپاک فوج کی آپریشنل اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔اطالوی چیف جنرل ڈینیلو اریکو نے آپریشن ردالفساد کی تعریف کی اور انسداد دہشتگردی کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔اطالوی آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔