افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے پرتبادلہ خیال امریکی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیو ں کو سراہا،سیکورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش ، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ،آئی ایس پی آر علاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے ،جنرل جان ایف کیمبل
راولپنڈی(آئی این پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے الوادعی ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے ملاقات کی ۔ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کا جائزہ لیا گیا اور اسے آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران جنرل جان ایف کیمبل نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیو ں کو سراہا ۔انھوں نے کہاکہ علاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان امن عمل کیلئے جنرل کیمبل کے کردار کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔جنرل کیمبل نے سیکورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے ۔