راولپنڈی:(آئی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان کے نامزد سفیر حضرت عمر زخیوال نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک افغان سرحد کے ساتھ سکیورٹی بہتر بنانے سے متعلق اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔