راولپنڈی(آملت+ئی این پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی جس میں خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اور افغانستان میں امن واستحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔