قومی دفاع

آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورت حال اور دو طرقہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج ک تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو میں سربراہ پاک فوج سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات میں خطے کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے مارکس مین شپ کے شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی اور کہا کہ نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے جب کہ نشانہ بازی میں مہارت قابل فخر کامیابی ہے،

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم اپنے قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعے سے باہر آئے، اور دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں اور ان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔