قومی دفاع

آرمی چیف سے برطانوی فوج کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی: (ملت+آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل سر جان لوریمر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ برطانوی فوج کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لئے کامیابیوں کو سراہا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں برطانوی فوج کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل سر جان لوریمر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل سر جان لوریمر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خطے میں استحکام اور امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ (ن غ)