قومی دفاع

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

راولپنڈی: (ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی‘ باہمی امور اور خطے کی سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور اور خطے کے سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے میں انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران 16دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ ،آئی ای ڈیز اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے حافظ آبادکے علاقے فوارہ چوک میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا، ملزموں کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمدہوا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں نیاز ولی ولد وحید جان سکنہ باجوڑ ایجنسی اور محمد طیب ولد عبدالستار سکنہ مظفرگڑھ شامل ہیں۔
این این آئی کے مطابق گزشتہ روز اٹک میں تھانہ باہتر کے علاقے میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پرمشترکہ سرچ آپریشن کرکے 3 دہشت گردوںکوگرفتار کرلیا،