راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(اح)