راولپنڈی: (ملت+آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ملاقات میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ (ن غ)