راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوآرٹر میں ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف امت دندارنے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ امور سمیت دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیت کے حوالے سے دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف امت دندار نے دہشت گردی کو شکست دینے اورخطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔