راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک وزیر دفاع فکری آئزک نے ملاقات کی، جس دوران باہمی دلچسپی اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع فکری آئزک نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ترک وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون، خطے کی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔(اح)