قومی دفاع

آرمی چیف سے خصوصی نمائندے برائےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی ملاقات

راولپنڈی(آئی این پی)چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف سے افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے تادامچی یاما موتو نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اورقیام امن کیلئے جاری مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے تادامچی یاما موتو نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اور مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خصوصی نمائندے نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔(خ م)