راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکا کے وائس ایڈمرل وجے گونارتنے نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکا کے وائس ایڈمرل وجے گونارتنے نے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈر وجے گونا رتنے نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں،خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔۔۔۔(خ م)