راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کنٹرول لائن پر سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خطے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے فاٹا اور کے پی میں ترقیاتی کاموں میں یو اے ای کے تعاون کو سراہا۔ یو اے ای کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔