آرمی چیف نے جنرل انور کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملٹری پولیس ٹریننگ سینٹر، فرنٹیئر کور ساؤتھ اور ڈیفنس سروسز گارڈ سینٹر کے دورے کئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری پولیس ٹریننگ کے دورے میں ایجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کور آف ملٹری پولیس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے گئے۔ بعد میں آرمی چیف نے فرنٹیئر کور ساؤتھ اور ڈیفنس سروسز گارڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ایف سی کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو جاری آپریشنز میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو ایف سی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت اور کور ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خوشحال بلوچستان سے متعلق سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اہم اجلاس میں شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیاگیا جس کا مقصد بلوچستان میں معاشی اور سماجی استحکام لاناہے جب کہ پروگرام کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بھی مستحکم بنانا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خوشحال بلوچستان سے متعلق سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اہم اجلاس میں شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیاگیا جس کا مقصد بلوچستان میں معاشی اور سماجی استحکام لاناہے