سوات: (ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات فوجی چھاونی اور آرمی پبلک اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف باجوہ اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن بھی ہمراہ تھے ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، گورنر اقبال ظفرجھگڑا بھی موجود تھے ۔ جی او سی سوات میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کو بریفنگ دی ۔ جنرل راحیل شریف نے سیدو شریف میں شیخ زاہد ہسپتال کا افتتاح بھی کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فوجی چھاونی کے قیام سے سوات میں نئے دور کا آغاز ہو گا ، لوگوں کو صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ وادی سوات میں بے پناہ قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ، تقریب کے دوران آرمی چیف عمائدین علاقہ سے گھل مل گئے ۔