قومی دفاع

آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

راولپنڈی: (اے پی پی) پاک سر زمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کا عزم۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بارہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ موت کی سزا پانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، اسکولوں اور دیگر تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔ تمام دہشتگردوں کو سنگین کارروائیوں پر فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔ سزا پانے والوں میں لشکر جھنگوی کے آصف، شہادت ، یاسین اور ٹی ٹی پی کے قیوم باچا، محمد ایاز، سید اکبر اور طیب شامل ہیں جبکہ برکت، عزیز الرحمان، حسن ڈار، اسحاق اور بہرام شیر کی سزائے موت کی بھی آرمی چیف نے توثیق کر دی۔