پشاور۔( اے پی پی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ہیڈکوارٹر پشاور پہنچ گئے ہیں‘ آئی ایس پی آر کی مطابق ان کی آمد کا مقصد ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے‘ اس اجلاس میں آرمی چیف صوبے اور فاٹا میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینگے‘ اجلاس میںآئی ڈی پیز کی واپسی ‘بحالی اور آبادکاری کے حوالے سے بھی مختلف امور کا جائزہ لیاجائے گا اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے جائینگے۔