عمان:(اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن میں اسپیشل آپریشن فورسز کی مشق کا جائزہ لیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی آپریشنزمیں ایک دوسرے کے تجربات سےمستفید ہوں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن میں شاہ عبداللہ اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل آپریشن فورسز کی مشق کا جائزہ لیا اورفورسزکے بہترین تربیتی معیارکو سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے فوجی مشق میں شریک اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی آپریشنزمیں ایک دوسرے کے تجربات سےمستفید ہوں گے۔