اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وزیرعظم نواز شریف نے نئے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں کے لئے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ وزیراعظم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنرل راشد محمود اور جنرل راحیل شریف کے جانشینوں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے۔ گزشتہ روز چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی رواں ماہ کی 29 تاریخ کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔