قومی دفاع

آرمی چیف کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بحفاظت اور جلد واپسی ممکن بنانے بارے تعاون پر بات چیت کی۔ جمعہ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بحفاظت واپسی اور جلد واپسی ممکن بنائی جائے۔ اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے گزشتہ روز افغان صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کی تھی۔ (ن غ)