قومی دفاع

آرمی چیف کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر سے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ باقی نہیں رہا، الزام تراشی سے خطے میں امن کے دشمنوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، دونوں ممالک کو ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ افغان صدر نے نیک خواہشات کے اظہار پر پاک فوج کے سپہ سالار کا شکریہ ادا کیا۔ اشرف غنی نے اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام کے لئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔