کوئٹہ: (ملت+آئی این پی)فوج کی ای ایم ای کور کے بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا،پاس آؤٹ ہونے والے بلوچ ریکروٹس نے حلف اٹھایا۔آرمی چیف نے بہترین کارکردگی کے حامل ریکروٹس کو اعزازت سے نوازا،ریکروٹ احسان علی نے آرمی چیف کی اعزازی چھڑی حاصل کی،ریکروٹ لیاقت علی نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا طلائی تمغہ حاصل کیا۔۔۔۔