راولپنڈی (ملت+اے پی پی) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کواٹر کراچی کا دورہ کیا اور سدرن کمانڈ میں جاری پرعزم جواب کے نام سے جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف کو جنگی مشقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کراچی کی سیکیورٹی صورتحال پر سیکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی جس میں ڈی جی ایم او، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوئے۔ آرمی چیف نے کراچی کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔