راولپنڈی:( اے پی پی ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کیا اوربیٹے کی بازیابی پر مبارکباد پیش کی۔جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے خصوصی مراسلہ بھیج کر یوسف رضا گیلا نی کو مبارکباد دی۔ تین سال قبل اغوا کئے گئے سابق وزیراعظم نے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد کا پیغام دینے کیلئے خط لکھا۔ وزیراعظم نے کہا علی حیدر گیلانی کی بازیابی میرے لیے قابل مسرت ہے،اللہ کرے علی حیدر گیلانی جلد گھر واپس آجائیں۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی یوسف رضا گیلانی کومبارکباد دی۔