راولپنڈی:(ملت آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کرتارپور کوریڈور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کرتاپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈورکی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں اور وہ آج کرتاپور کوریڈورکا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ڈیرہ دربار صاحب شکر گڑھ میں خصوصی تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
اس موقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےہیں ، بیس فٹ چوڑ ااورساٹھ فٹ لمبا اسٹیج تیارکیاگیاہے، جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے سینتیس سے زائد کیمرے لگائے گئےہیں جبکہ گردوارہ کرتارپورصاحب میں آنے جانے والے راستے کی مانٹرینگ کی جائے گی۔