قومی دفاع

آرمی چیف کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔