راولپنڈی: (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کئے گئے۔ ان بینروں یا پوسٹرز سے پاک فوج یا پاک فوج سے منسلک کسی بھی ادارے کوئی تعلق نہیں۔