راولپنڈی (آئی این پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کی کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی فوری اور موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر مبارکباد دی ۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کی کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی فوری اور موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر مبارکباد دی۔آرمی چیف نے کہا کہ بروقت اور موثر جوابی کاروائی سے دہشتگردوں کو شکست ہوئی ۔یادرہے کہپشاور میں ورسک ڈیم کے قریب کرسچن کالونی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا،فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گرد مارے گئے