راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں جہاں وہ برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹر سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔