لاہور/راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر بھرپور سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعلی پنجاب کو پی ایس ایل فائنل کیلئے بھرپور سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروا ی،وزیراعلیٰ پنجاب نے بھرپور تعاون ،حمایت اور مدد پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔یاد رہے کہ 5 مارچ کو پی ایس ایل کا فائنل میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے جارہا ہے اور پاک فوج نے سٹیڈیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔