کوئٹہ(ملت + آئی این پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ دھماکے کے بعد پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کا دورہ کیا جس کے دوران آرمی چیف نے سیکورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کا دھماکے کے بعد دورہ کیا۔آرمی چیف نے سیکورٹی حکام سے ملاقات کی جس کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپ لوگوں کے بلند حوصلے نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچالیا ۔آرمی چیف نے ایف سی اہلکاروں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔