بھمبر (،مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔
آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے صبح 8 بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی کئی چیک پوسٹیں بھی تباہ ہو گئیں جس میں بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔