آسٹریلیا سے باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، جنرل باجوہ
کینبرا(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آسٹریلیا کی فوجی و سیاسی قیادت سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان باہمی تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور وہاں کی عسکری و سول قیادت سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا جبکہ ایئرچیف مارشل مارک بنسکن اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ آسٹریلوی قیادت نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور وہاں کی عسکری و سول قیادت سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا جبکہ ایئرچیف مارشل مارک بنسکن اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ آسٹریلوی قیادت نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ دورے کے دوران آسٹریلوی سینیٹ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کے ارکان سے بھی ملے ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔