راولپنڈی(ملت آن لائن،اے پی پی) پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے دوران جنوبی وزیرستان میں خودکش جیکٹس ‘ دھماکہ خیز مواد ‘آئی ای ڈیز اور اینٹی ٹینک مائنز برآمد کر لیں ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بشمول ایس ایم جیز ‘پستول اور راکٹس برآمد کیا گیا ہے ۔پنجاب رینجرز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کے اضلاع لاہور ‘اٹک ‘سیالکوٹ ‘نارووال ‘ شیخوپورہ ‘ ڈی جی خان ‘رحیم یار خان اور راجن پور میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے ۔