اوکاڑہ (ملت آن لائن + آئی این پی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں میں ہو نے والے واقع کی پُر زور مذمت ،رد لفساد اپریشن کو کامیاب کرناحکومت کا کا م ہے دہشت گردوں کے سامنے موجودہ حکمرانوں بے بس نظر آتے ہیں ، مردم شماری کی ٹیم پر خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں اور سول ملازمین کی شہادت پر رنج کااظہا ،جو لوگ کالعدم تنظیموں کے سہولت کارہیں انکو کچھ نہ کہنا او ر انکے کالعدم تنظیموں کے حق میں بیان بازی بھی ایک دہشت گردی ہے وہ جمعرات کو اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مردم شماری کے خلاف ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ملک میں پر امن مردم شماری ہو یہ کام ضرور ہونا چاہیے۔