اسلام آباد (ملت + اے پی پی) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل جاری ہے اب تک 80 ہزار 584 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ فاٹا کے ترجمان محمد علی خان نے جمعہ کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان سمیت فاٹا کے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اب تک 80 ہزار 584 خاندان شمالی وزیر ستان کے واپس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں واپس جانے والے بے گھر افراد کو موبائل سمز کے ذریعہ 25 ہزار کیش گرانٹ ‘ 10ہزار روپے کرایہ کی مد میں ادا کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے خاندانوں کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعہ 6ماہ کا مفت راشن دیا جارہا ہے جبکہ سردی سے بچاؤ کے لئے خیمے‘ گرم کمبل بھی بے گھر افراد کو واپسی کے موقع پر دیئے جارہے ہیں۔