قومی دفاع

آپریشن ضرب عضب ،آئی ڈی پیز کو ماہانہ کیش گرانٹ کی فراہمی کیلئے ایک ارب 22کروڑ 33لاکھ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) حکومت نے آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کو ماہانہ کیش گرانٹ کی فراہمی کیلئے ایک ارب 22کروڑ 33لاکھ روپے جاری کئے ہیں ۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطاب آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کو ماہوار بنیادوں پر کیش گرانٹ کی فراہمی کیلئے ایک ارب 22کروڑ 33لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ بے گھر افراد کو حکومت کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے بعد ماہوار بنیادوں پر کیش گرانٹ دی جارہی ہے ۔ حکام کے مطابق ایک بے گھر خاندان کو 25ہزار روپے ماہوار زونگ موبائل سم کے ذریعے ادا کئے جارہے ہیں جبکہ 10ہزار روپے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کے موقع پر کرایہ کی مد میں دیئے جاتے ہیں ۔ حکام کے مطابق بے گھر افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی کا عمل رواح سال 31دسمبر تک مکل کرلیاجائیگا۔