اسلام آباد ۔(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب دنیا میں دہشتگردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سب سے بڑی کارروائی ہے‘ اس کا اعتراف دنیا بھر نے کیا ہے‘ اس سے پاکستانی معیشت کو 107 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دنیا میں سب سے بڑی کارروائی ہے۔ اس کارروائی کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستانی معیشت کو تقریباً 107 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف امریکی صدر اوباما سمیت پوری دنیا نے کیا ہے۔