قومی دفاع

آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے: صدر

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،رواں سال کے آخر تک عسکریت پسندوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا، انتہاپسندی اور عسکریت پسندی سے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، پاکستانی سائنس دانوں کوعالمی سائنس دانوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔وہ نتھیا گلی سمر کالج کے شرکا کے اعزاز میں ضیافت سے خطاب کررہے تھے ۔ ضیافت میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم اور اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سائنس دانوں نے شرکت کی ۔صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب رہا ہے۔ عالمی برادری کو دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے کے لیے پاکستان سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ پاکستانی سائنس دانوں کوعالمی سائنس دانوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسائیوں سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انتہاپسندی اور عسکریت پسندی سے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ دہشت گردی اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ اس سال کے آخر تک عسکریت پسندوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔ سائنس کی ترقی کو انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔