اسلام آباد:(ملت+آئی این پی) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈور ملک فہیم اللہ کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل ملک فہیم اللہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جنوری1988 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ ایک کوالیفائیڈ فلا ئنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹرٹریننگ آفیسر اور سنئیر سٹاف آفیسر (آپریشنز ) سنٹرل ائیر کمانڈ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، ائیروار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اورکمانڈ اینڈ سٹاف کالج چین سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے سٹرٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔