اداروں کی مضبوطی اور استحکام کیلئے مکمل تعاون کیا جائیگا، کورکمانڈرز
راولپنڈی(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس 7 گھنٹے تک جاری رہی جس میں میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کورکمانڈرز کو اپنے دورہ افغانستان سے متعلق اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اہم ملکی معاملات سمیت ایل اوسی پر بھا ر ت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کابھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کانفرنس میں کہا گیا کہ پاک فوج آئین کی پاسداری اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کےلیے کردار ادا کرتی رہے گی، اداروں کی مضبوطی اور استحکام کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا۔