ادارے شخصیات سے اور ملک اداروں سے زیادہ اہم ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی:(ملت آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے آئین اپنے فائدے کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ، آئین کو اس کی اصل شکل میں رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ادارے شخصیات سے اہم اور ملک اداروں سے اہم ہوتا ہے، پاکستان کے تحفظ کیلئے فوجی اور سول قیادت ایک ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دھرنےسے متعلق حکومت کےفیصلےپرعمل ہوگا ، یہ معاملہ افہام وتفہیم سےحل ہو جائےتو بہترہے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملٹری پولیس ٹریننگ سینٹر، فرنٹیئر کور ساؤتھ اور ڈیفنس سروسز گارڈ سینٹر کے دورے کئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری پولیس ٹریننگ کے دورے میں ایجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کور آف ملٹری پولیس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے گئے۔ بعد میں آرمی چیف نے فرنٹیئر کور ساؤتھ اور ڈیفنس سروسز گارڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ایف سی کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو جاری آپریشنز میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو ایف سی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت اور کور ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔